رائے ونڈ عالمی اجتماع میں نئے شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے دعوت و تبلیغ میں وقت دینے کا عزم کرتے ہوئے چلہ لگانے کا ارادہ کیا ہے۔ کوئٹہ، پشاور اور ملتان سے آنے والے ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دین اسلام کے فروغ کے لیے وقف کرنے کا عزم کیا۔
شرکا نے کہا کہ مشینی زندگی میں اللہ اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کو بھول گئے تھے۔ وہ تبلیغی جماعت کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے انہیں بھولا ہوا سبق یاد آیا اور وہ اللہ کی راہ میں وقت دیں گے۔
علما کرام کے بیانات سن کر ہزاروں افراد نے اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے کا عزم کیا۔ انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ آئندہ اپنی زندگیاں اسلام اور آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزاریں گے۔
تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے سینکڑوں افراد نے مجمع میں کھڑے ہو کر اپنے نام لکھوائے۔ انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ آئندہ اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں لائیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے نماز کی پابندی کرنے اور اسلامی شعائر پر مکمل عمل پیرا ہونے کا عزم کیا۔


