فائل فوٹو
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پر اخراجات، بدنظمی اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات ہوں گی۔
سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس میں تحقیقات کے حوالے سے رابطے جاری ہیں۔ ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر نگرانی اور کانگریس میں سماعتوں کا پلان تیار کر لیا ہے۔
ایران جنگ سینیٹ اور ڈیموکریٹس کی ابتدائی تحقیقات کا اہم موضوع بننے کا امکان ہے۔ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی جنوری میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو طلب کر سکتی ہے۔
ڈیموکریٹس کا ایران جنگ سے متعلق وار پاور قرارداد پر فوری ووٹنگ کرانے کا منصوبہ ہے۔


