فائل فوٹو
لاہور (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مابین لیدر انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھالوں اور چمڑے کی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ صنعتی جدید کاری اور برآمدات میں اضافے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی قیادت پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعظم علی ملک نے کی۔


