ٹھٹھہ صادق آباد (نیوز ڈیسک) قومی ہیرو اور پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پانچویں برسی 10 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
تقریبات میں ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور نامساعد حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گئی۔ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے۔
ڈاکٹر خان کو دو مرتبہ نشان پاکستان سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔


