امرستسر (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں نامعلوم حملہ آوروں نے حکمران عام آدمی پارٹی کے ایک گائوں کے سرپنچ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ترن تارن میں اے اے پی کے سرپنچ اشونی کمار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
مقتول اشونی کمار ضلع ترن تارن کے گائوں ٹوٹ میں کمیشن ایجنٹ کے دفتر کے قریب اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ انہیں تشویشناک حالت میں پٹی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ترن تارن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر لامبا نے بتایا کہ تین حملہ آوروں نے سرپنچ اشونی کمار پر متعدد گولیاں چلائیں۔ پولیس ایسے قتل کے واقعات کو ذاتی دشمنی اور منظم جرائم پیشہ گروہوں سے جوڑتی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں امن و امان کی خرابی کی ذمہ دار ہیں۔


