راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت کی گئیں۔
فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کارروائیاں کیں۔ ہلاک ہونے والے اہم کمانڈروں میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔


