فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ہے۔
بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 13 خوارج کو ہلاک کیا۔
صدر نے مستونگ میں بھی کامیاب کارروائی پر 5 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔


