فائل فوٹو
فائل فوٹو
کراچی میں نیپا پل کے قریب ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق لوٹی جانے والی ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم ایک سنار کی تھی جسے اس کا بھتیجا زوہب شاپر میں رکھ کر موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا۔ راستے میں ملزمان نے اسے روک کر لوٹ لیا اور مزاحمت پر زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تکنیکی شواہد کی مدد لی جا رہی ہے۔ پیر کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں کروڑوں روپے لوٹے گئے تھے۔


