غزہ میں شدید بارشوں نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے سروسامان ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بارش کے پانی نے پناہ گزینوں کے خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے متاثرہ افراد تک امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹیں حائل ہیں۔ امدادی سامان کی بندش نے بے گھر افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔


