فائل فوٹو
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو جلد ہی روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے والا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
اخبار کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کے دوروں میں دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کئی برس سے یہ نظام فروخت کرنے کا عندیہ دیتا رہا ہے۔ اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہونے کے خدشے کے باعث پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ایران نے روس سے ہتھیاروں کے متعدد معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدے طویل مدتی دفاعی منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد صلاحیت بہتر بنانا ہے۔
اخبار نے ایران کیلئے روسی میزائلوں کی تیاری کا بھی انکشاف کیا ہے۔ محسن رضائی کے دورہ ماسکو سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔


