پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے امتِ مسلمہ کو روحانی بیداری، اتحاد اور آزادی کا درس دیا۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری اور قومی تشخص کا شعور اجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1930ء کا خطبۂ الٰہ آباد برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی خودمختاری کے تصور کی بنیاد بنا۔


