
پشاور: پشاور میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس نے مقابلہ کرتے ہوئے 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے متنی پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی پر 2 خوارج زخمی بھی ہوئے، باقی دہشت گرد فرار ہو گئے۔
حکام نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


