بین الاقوامی ڈیسک۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اتوار کے روز ایک حملہ کیا گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ حملے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور تحقیقات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


