اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کے روز پرنس رحیم آغا خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان اور دنیا بھر میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
صدر زرداری نے مختلف شعبوں میں ان اداروں کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


