انٹرنیشنل ڈیسک — مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں لیورپول کو اینفیلڈ کے میدان میں تین صفر سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی نے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی برتری مزید مستحکم بنالی ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق یہ میچ انتہائی اہم تھا جس میں مانچسٹر سٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم مالیاتی الزامات کے سائے کی وجہ سے اس فتح کا جشن کچھ ماند پڑ گیا۔


