انٹرنیشنل ڈیسک۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے پیراگوئے اور بیلیز کے وزراء پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اقدامات تائیوان کے ساتھ تعلقات رکھنے پر کیے گئے ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے قومی خود مختاری کے دفاع کے لیے ہیں۔
اقدامات کی وجہ تائیوان کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔


