انٹرنیشنل ڈیسک۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ فلم غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران مصنوعی ذہانت کے نظام کے مبینہ استعمال پر بنائی گئی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس دستاویزی فلم میں چوبیس گمنام اسرائیلی ذرائع کے بیانات شامل ہیں۔ ان ذرائع نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف مصنوعی ذہانت کے نظام استعمال کیے گئے۔
فلم میں لگائے گئے ان الزامات پر اسرائیلی عسکری حلقوں اور حکومتی سطح پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان تمام ذرائع اور محرکات کا احاطہ کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


