اسلام آباد (اے پی پی اردو) ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین کے قومی دن کے موقع پر شاہ فلپ ششم اور سپین کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان سپین کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


