نیوز ڈیسک (اسلام آباد) سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی نمائندے کی حیثیت سے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے سفیر عاصم افتخار احمد کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


