کوئٹہ (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کی نویں کلی علاقائی کانفرنس کا بند اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا۔
کانفرنس میں پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، صوبائی و ضلعی عہدیداروں اور خواتین و مرد مندوبین نے شرکت کی۔
علاقائی سیکرٹری نے گزشتہ دورانیے کی تنظیمی و سیاسی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ مندوبین نے رپورٹ کا جائزہ لیا اور بحث کے بعد اس کی منظوری دی۔
کانفرنس میں باچا خان کاکڑ کو علاقائی سیکرٹری اور داؤد خان آفریدی کو سینئر معاون منتخب کیا گیا۔ نومنتخب علاقائی ایگزیکٹو سے حلف بھی لیا گیا۔


