صورتِ حال، نیوز ڈیسک۔ یونیورسٹی آف ہری پور میں فیکلٹی آف بائیو میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
سیشن میں شرکاء کو ریسکیو 1122 کی خدمات اور ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تکنیکیں سکھائی گئیں۔ یہ پروگرام ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کردہ مواد اور عملی ڈیمانسٹریشن پر مبنی تھا۔


