(صورتِ حال، نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کسی سیاسی انتقام کے تحت نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث ناگزیر ہو چکا تھا۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے واقعات دگنے ہو چکے ہیں اور موجودہ لہر گزشتہ 25 سال کے دوران سب سے زیادہ سنگین ہے۔


