نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے منگل کو بتایا کہ حکومت ان خطرات میں کمی کو اپنے موسمیاتی اور ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ آج کی احتیاط کل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔


