ملتان (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ اے پی پی اردو کے مطابق وزیراعظم نے حادثے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


