کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے بازوں اور وزن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو طنزیہ جواب دے دیا۔ این این آئی کے مطابق اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل درِ نجات میں اپنی اداکاری کے باعث خبروں میں ہیں۔
ڈرامے کی اکیسویں قسط میں اداکارہ کا لباس نئی بحث کا سبب بن گیا۔ ایک منظر میں وہ بغیر آستین کی شرٹ پہنے نظر آئیں جس کے بعد بعض صارفین نے ان کے بازوں اور کندھوں کا مذاق اڑایا۔
کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی تصاویر میں بڑے مسلز بنا کر انہیں ریسلرز سے بھی تشبیہ دی۔ مسلسل باڈی شیمنگ کے بعد درفشاں نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آلویز فیت اور ڈیٹ از دی ٹوئٹ۔


