اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مالی وسائل کے حصول کے ذرائع متنوع بنا رہا ہے۔ اس ضمن میں چینی کرنسی یوآن میں مزید بانڈز کے اجرا اور جاپانی مارکیٹ سے سمورائی بانڈز کے ذریعے فنڈز حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔


