(انٹرنیشنل ڈیسک، DESK)۔ جنوبی افریقہ کے ڈپٹی پولیس چیف شیدراک سبیا نے کرپشن، زیادتی اور بچوں کے استحصال کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
شیدراک سبیا گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد اس وقت جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام کرپشن، ریپ اور بچوں کی گرومنگ کے الزامات کی تردید کی ہے۔


