اسپورٹس ڈیسک — پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے مختصر ترین فارمیٹ میں جارحانہ انداز برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم بے خوف کرکٹ کھیلنے اور اسکورنگ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


