نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہوگی۔ اے پی پی کے مطابق انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عملی روڈ میپ کی تشکیل پر بھی زور دیا۔
شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی میں صنفی خلیج 38 فیصد سے کم کر کے ریکارڈ آٹھ فیصد پر لا کھڑی کی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ ہاؤس پاسز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔


