اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فکسڈ سیٹلائٹ سروس فریم ورک کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی اور یونیورسل سروس فنڈ سے متعلق سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات کے فروغ کے لیے اس فریم ورک کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔


