لاہور (این این آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بورڈ آف ریونیو میں جونیئر سکیل سٹینوگرافر نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک آسامی کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں پانچ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب ہونے والے امیدواروں میں کرنے ناز، ثنا امانت، زنیرہ سلیم، محمد عتیق شاہ اور محمد شعیب طارق شامل ہیں۔ پی پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں سے اگلے مرحلے میں ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ لیا جائے گا۔
امیدواروں کو ٹیسٹ سے متعلق ضروری معلومات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
پی پی ایس سی کے سیکرٹری افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔


