فیصل آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ایس ایچ او کی تعیناتی کے لیے اہل افسران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اعلی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز اس عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
خواہش مند افسران پچیس اکتوبر 2026 تک اپنی درخواستیں سی پی او آفس فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔
این این آئی کے مطابق یہ اقدامات پولیس افسران کی میرٹ پر تقرری کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔


