راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک ایجوکیشن کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بچے ابتدائی عمر سے ہی ٹریفک قوانین اور سائن بورڈز سے آگاہ ہوں گے۔
فرحان اسلم کے مطابق اس سے بچے سڑک پر محفوظ آمدورفت کے اصولوں سے بھی بخوبی واقف ہو سکیں گے۔


