اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار اور مسابقتی معیشت بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غربت کا خاتمہ، انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی اشاریوں میں بہتری قومی ترجیحات میں سرفہرست ہونے چاہئیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔


