اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے حالیہ حادثات میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ ملاقات سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المشرع کے ساتھ ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


