لاہور (بیورو رپورٹ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال جاری کر دی گئی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد بیالیس ہزار نو سو کیوسک اور اخراج چالیس ہزار کیوسک رہا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد تیرہ ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج تیرہ ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ خیرآباد پل کے مقام پر آمد چھتیس ہزار سات سو کیوسک اور اخراج چھتیس ہزار سات سو کیوسک رہا۔
جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد پانچ ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج بتیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد سولہ ہزار ایک سو کیوسک اور اخراج پانچ ہزار دو سو کیوسک رہا۔
جناح بیراج پر آمد چھہتر ہزار کیوسک اور اخراج ستر ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ کے مقام پر آمد چھیاسٹھ ہزار کیوسک اور اخراج انہتر ہزار کیوسک رہا۔
تونسہ کے مقام پر آمد ستر ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج چاون ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گدو بیراج پر آمد پچپن ہزار آٹھ سو کیوسک اور اخراج سینتالیس ہزار سات سو کیوسک رہا۔
سکھر بیراج پر آمد پینتالیس ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج بارہ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری کے مقام پر آمد انیس ہزار چار سو کیوسک اور اخراج چار سو کیوسک رہا۔
تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول چودہ سو دو فٹ جبکہ پانی کی موجودہ سطح پندره سو اٹھارہ اعشاریہ سات سات فٹ ریکارڈ کی گئی۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول دس پچاس فٹ اور موجودہ سطح بارہ سو اعشاریہ بیس فٹ رہی۔


