راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — بچوں کو تشدد اور استحصال سے بچانے کے لیے ایس ایس ڈی او نے بچوں کے تحفظ کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس مہم کا بنیادی نعرہ بچوں کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہے رکھا گیا ہے۔
فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
مقررین کے مطابق سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔


