ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک) صدیق اللہ اٹل کی میراتھن سنچری اور نچلے درجے کے بلے بازوں کی شاندار مزاحمت کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ ڈرا کرا لیا۔ میچ کے آخری روز افغانستان نے اننگز کا آغاز 132 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔
افغان ٹیم نے 479 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔ اوپنر صدیق اللہ اٹل نے اپنے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں 332 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی اور آٹھ گھنٹے سے زائد کریز پر وقت گزارا۔
چائے کے وقفے کے بعد جب صدیق اللہ اٹل تائب الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا اسکور 281 رنز سات کھلاڑی آؤٹ تھا۔ اس موقع پر نمبر نو بلے باز قیس احمد نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قیس احمد اور یمین احمد زئی نے دسویں وکٹ کی شراکت میں 45 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی اور 110 گیندیں کھیلیں.


