اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد بحث کے لئے پیش کرنے کی خاطر وقفہ سوالات معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔
بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی قرارداد پیش کی۔
اسپیکر نے یہ قرارداد منظور کر لی اور پھر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق صدارتی فرمان کی قرارداد بحث کے لئے ایوان میں پیش کر دی گئی۔


