اسلام آباد (این این آئی) وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس میں سلمان صفدر کو تحریری دلائل پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپناया کہ نیب کا رویہ تیرہ ماہ میں قابل اعتراض رہا اور سزا کے بعد اب ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس موقع پر میرٹ پر نہ جائیں کیونکہ عدالت کے سامنے اس وقت صرف سزا معطلی کا کیس ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت مکمل کر لی اور آرڈر کا انتظار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔


