فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں نفاذِ ایمرجنسی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو ٹھہرایا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے اس صورتحال کو صوبائی حکومت پر ایک سیاسی خودکش حملہ بھی قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی صوبے میں یہ سنگین حالات پیدا ہوئے ہیں۔


