فائل فوٹو
لاہور: ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ سرکاری گندم سے تیار کردہ 10 کلو آٹے کا تھیلا مقررہ نرخ 1100 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے اور فلور ملز میں گرائنڈنگ جاری ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی 14 اکتوبر کی ہینڈ آؤٹ 3375 کے مطابق انہوں نے صوبے میں آٹے کی باقاعدہ فراہمی، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے آٹے کی قلت نہ ہونے اور سپلائی جاری رہنے کا مؤقف دیا۔


