فائل فوٹو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی 14 اکتوبر کی ہینڈ آؤٹ 857 کے مطابق منصوبے کے تحت دو سال میں چھ لاکھ مویشیوں کی متوازن غذا کے ذریعے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
تقریب میں دی گئی بریفنگ کے مطابق کسانوں کو مجموعی طور پر 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے اور ہر مویشی کے لیے 27 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کا 25 فیصد اے ٹی ایم سے نقد حاصل کیا جا سکے گا، جبکہ باقی سہولت ونڈا، سائیلیج اور منرل مکسچر خریدنے کے لیے استعمال ہوگی۔ اصل زر کسان ادا کرے گا اور سود پنجاب حکومت دے گی۔
بریفنگ میں پہلے مرحلے کی قرض واپسی کی شرح 96 فیصد بتائی گئی۔ مویشیوں کی مفت ٹیگنگ اور منہ کھر کی ویکسین، آن لائن رجسٹریشن اور کسانوں کے لیے ہیلپ لائن کی سہولت کا بھی بتایا گیا۔


