نیوز ڈیسک (پشاور) — اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر کے جانی نقصان پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اسپیکر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔


