نیوز ڈیسک (واشک آپریشن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے بعد جائے وقوعہ سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


