نیوز ڈیسک (کوالالمپور) سعودی عرب کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا سب ریجنل کوالیفائر بی کی چیمپئن بن گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیم نے کوالالمپور میں مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست مہم مکمل کی۔
سعودی عرب دس پوائنٹس کے ساتھ دیگر پانچ شریک ممالک سے آگے رہا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن دخیل الاحمدی نے ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے کہا کہ یہ ٹائٹل ایک اہم سنگ میل ہے۔ اب سعودی عرب اپنی توجہ 2027 کے اگلے کوالیفائنگ مرحلے پر مرکوز کرے گا۔


