حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک)۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ 17 اکتوبر کو بینگالورو میں کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 247 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شے ہوپ نے 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ شرفین ردرفورڈ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 19.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی طرف سے سنجو سیمسن 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر کیمو پال نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


