سرگودھا (پنجاب ڈیسک) سرگودھا ریلوے لائن پر میانوالی ایکسپریس ٹرین کی رکشہ کو ٹکر سے ستر سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سرگودھا خوشاب ریلوے لائن پر قصبہ شاہپور کے موضع حکم پور کے قریب حادثہ پیش آیا۔ میانوالی سے سرگودھا جانے والی ٹرین لیول کراسنگ عبور کرتے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ستر سالہ رکشہ ڈرائیور منظور حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔


