انٹرنیشنل ڈیسک۔ مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے ہیں۔
خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے ہوئے عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔
بارش کے باعث مسجد الحرام اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اس دوران مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا ہے۔


