اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی کی لیبارٹری کے وفد سے ملاقات۔ تصویر: اے پی پی، 14 اکتوبر 2026
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے وفاقی جامعات کے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کی ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کے اقدام کی حمایت کی ہے۔
اے پی پی کی 14 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسکلز یونیورسٹی اور قمر جہاں ڈائیگنوسٹک لیبارٹری جامعات میں کیمپ لگانے اور تشخیص ہونے پر مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے میں تعاون کریں گے۔
ایچ ای سی اس پروگرام میں جامعات کی شرکت کے لیے ایڈوائزری جاری کرے گا۔


